BBC Urdu TV

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تحصیل جہلم کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تحصیل جہلم کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس
2 دسمبر 2022 بروز جمعہ 12:30 پر مسجد بلال مونن روہتاس روڈ جہلم میں منعقد کی گئ
جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مد ظلہ العالی کے صاحب مجاذ حافظ غلام قادری صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا
أپ نے بعثت رحمت عالم ﷺ کی اھمیت اور اطاعت محمد الرسول اللہ ﷺ پر روشنی ڈالی
ہماری منزل بعثتِ محمد رسول اللہ ﷺ ہے بعثتِ عالی ایک انقلاب ہے جو تاریخ انسانی میں صرف ایک ہی بار ہوا ہے۔بعثتِ محمد رسول الله ﷺ ہی وه نکتہ هے جو اتحاد کی بنیاد، مسائل کا حل، کامیابی کا زینہ اور نجات کا ضامن ہے۔
کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
کانفرنس 12:30 بجے سے 1:30 بجے تک جاری رہی
یاد رہے ماہ مبارک
ربیع الاول میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مد ظلہ العالی نے
بعثت رحمت عالم ﷺ کے عنوان سے ملک پاکستان کے طول و عرض میں مختلف مقامات پر پروگرامز کا انتہائی کامیاب انعقاد کیا۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version