BBC Urdu TV

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

سعودی وزیر دفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی۔ذرائع

سعودی عرب(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیردفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی اور انہوں نے سعودی وزیردفاع کو دعوت حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دی۔ذرائع نے بتایاکہ یوم پاکستان پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر بھی یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں میں شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ یوم پاکستان پریڈ کل صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔

Exit mobile version