BBC Urdu TV

سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعودکی والدہ کا انتقال ہوگیا

سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعودکی والدہ کا انتقال ہوگیا۔

یاد رہے کہ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہفتےکے روز ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔میڈیا کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج اتوار کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

Exit mobile version