سعودی سرمایہ کاری کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
سفارت کاری برائے سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے فقدان کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے:گفتگو
سعودی عرب،چین،روس اور ترکی سمیت یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے سفارت کاری میں تیزی لانی ہوگی:چیئرمین
پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے امریکہ یا کسی اور کی ڈکٹیشن پر عمل کی بجائے ملکی مفادات کو مد نظر رکھا جائے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سفارت کاری برائے سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے فقدان کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،سعودی سرمایہ کاری کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کرتے ہوئے اگر سعودی عرب،چین،روس اور ترکی سمیت یورپی منڈیوں تک رسائی کے لیے قانون سازی اور سفارت کاری میں تیزی لائی جائے تو اس کے بہتر نتائج مرتب ہوں گے،ملک اور قوم کو درپیش مسائل میں اضافے کی وجہ سے قانون سازی اور موثر پالیسیوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ہر طرف مسائل ہی مسائل دکھائی دے رہے ہیں اگر موجودہ حکومت ملکی مسائل کے حل میں مخلص ہے تو اسے آئی ایم ایف،ورلڈ بینک سمیت دیگر ممالک کے قرضوں سے پیچھا چھڑانا ہوتے ہوئے بیرون ممالک سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہوگی تب کہیں جاکر پاکستان صیح معنوں میں آگے بڑھ پائے گا۔ان خیالات کا اظہار سعودی سرمایہ۔کاری اور ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے امریکہ یا کسی اور کی ڈکٹیشن پر چلنے کی بجائے ملکی مفادات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔
