ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائی ڈائریکٹر کے پی زون کی ہدایت پر پروٹیکٹر مافیا کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل سعد اللہ کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں آصف، ظفر اللہ، نصر خان، حق نواز، سلمان شامل۔
گرفتار ملزمان میں حیات خان، جلال خان، احمد علی، محسن زمان، سریر الرحمن اور حیات محمد شامل۔ملزمان کو پروٹیکٹر آفس پشاور کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر درخواست گزاروں سے پروٹیکٹر لگوانے کے نام پر رقم وصول کر رہے تھے۔
ملزمان بغیر قطار و انتظارکے پروٹیکٹر اسٹمپ لگوانے کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
