BBC Urdu TV

سرکل افسران ضلع ہذا نے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں میں امروز سرکل افسران ضلع ہذا نے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا:

تفصیلات کے مطابق:

محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

زاہد نعیم DSP صدر سرکل نے تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

محمد نواز ورک DSP پنڈدادنخان سرکل نے تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں متعلقہ SHOs تھانہ جات، انچارج چوکیات سمیت تفتیشی افسران اور اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
سرکل افسران ضلع ہذا نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر سرکل افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version