BBC Urdu TV

سرکاری ڈسپنسری بھوت بنگلہ سوہاوہ کی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے نواحی گاوں پڑی درویزہ

سرکاری ڈسپنسری بھوت بنگلہ سوہاوہ کی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے نواحی گاوں پڑی درویزہ کی سرکاری ڈسپنسری چند دن سے بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رھی ھےاس میں نہ کوئی ڈاکٹر ہے نہ کوئی ڈسپنسر عارضی طور پر ایک ایل ایچ وی کو لگایا گیا ھے جو صرف مخصوص خواتین کا ہی چیک اپ کرتی ہے
اس ڈسپنسری کی او پی ڈی 40,50 مریض روزانہ کے ہیں
ڈی سی صاحب جہلم، اے سی صاحب سوہاوہ، سی ای او جہلم ،ڈی ڈی ایچ او سوہاوہ سے گزارش ہے متعلقہ بندے کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے اگر ڈیوٹی پرسن موجود نہیں ہے تو جلد از جلد تبدلہ کر کے ڈاکٹر یا کوئی ڈسپنسر مہیا کیا جائے تاکہ غریب عوام مہنگے علاج اور سفر سے بچ سکیں
جہاں سب کچھ موجود تھا وہ بند ھونے کے در پہ ھے یہ ڈسپنسری پندرہ بیس ھزار کی آبادی کو سپورٹ کرتی ھے اہلِ علاقہ کی پرُزور اپیل ھے کہ اسے بحال کیا جائے

اور اسی تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں شاہ سفیر میں عطائی ڈاکٹر لوگوں کی جانوں سے کھیل رھا ھے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمیر کے علم میں ھونے کے باوجود اب تک عوام کا پرسانے حال نہیں

اداروں اور انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ھے

Exit mobile version