BBC Urdu TV

سرکاری سکول سسٹم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک بھر میں تعلیم کی شمع روشن

سرکاری سکول سسٹم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک بھر میں تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں.

معیاری تعیلم کی ترسیل میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار قلیدی بھی ہے اور قابل تحسین بھی ۔ سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم

پنڈدادن :تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) تحصیل پنڈدادن کے چار رکنی وفد صدر چوہدری ممتاز احمد، جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین کاظمی ، نائب صدر مرزا دلدار حسین نے سی ای او ایجوکیشن جہلم میڈم کوثر سلیم سےملاقات کی وفد کی قیادت ایپسما ضلع جہلم کے صدر پروفیسر جناب شریف ساجد صاحب نے کی ملاقات میں تحصیل پنڈدادن خان کے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں، رجسٹریشن کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو جن کی ابھی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوئی 30 اکتوبر تک رجسٹریشن کا پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک بھر میں تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں اس میں پبلک تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کا بھی اہم کردار ہے وفد نے میڈم کوثر سلیم صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعلیمی خدمات کے سلسلہ میں ان کو گولڈ میڈل ایوارڈ وصول کرنے پر مبارکباد پیش کی.

پنڈدادنخان(راشد خان سے)

Exit mobile version