سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں کےخصوصی تعاون سے شیرشاہ میں غریب اور مستحق فیملیز کے بچوں میں اسکول کورس تقسیم کردیا گیا
کورس تقسیم جوائن سیکرٹری مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان ضلع کیماڑی جاوید اقبال آرائیں نے کیا
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں کے تعاون سے جوائن سیکرٹری مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان ضلع کیماڑی جنرل سیکرٹری آرائیں ویلفیئر شیرشاہ جاوید اقبال آرائیں نے شیرشاہ میں غریب اور مستحق فیملز کے بچوں کی پرھائی کے لیے اسکول کورس تقسیم کردیا، کورس تقسیم کے دوران جاوید اقبال آرائیں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں کے خصوصی تعاون سے شیرشاہ میں غریب اور مستحق فیملیز کو بچوں کی پڑھائی کے لیے کورس تقسیم کرتےہیں جاوید اقبال آرائیں نے مزید گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم غریب اور مستحق فیملیز جو بچوں کی اسکول کی فیس ادا نہیں کرسکتے ہم ان غریب بچوں کی اسکول فیس کےلیے بھی مالی مدد کرتے ہیں جاوید اقبال آرائیں نے کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری محمد ارشد آرائیں سمیت سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبد المجید آرائیں کہ انہوں نے شیرشاہ میں غریب فیملیز کے بچوں کی مدد کی
