سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید ارائیں کی ہدایت پر ویمن ونگ کے زیر اہتمام آزادی فیسٹیول کا انعقاد
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان ویمن ونگ کی چیف آرگنائزر مسز اسما عامر آرائیں کی سرپرستی میں شاندار پورگرام کا انعقاد کیاگیا
کراچی ۔ (رپورٹ:عاصم اقبال آرائیں )
سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجیدآرائیں کی ہدایت پر ویمن ونگ MTA کی چیف آرگنائزر مسز اسما عامر آرائیں کی سرپرستی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی آزادی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ آزادی فیسٹیول کا انعقاد مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی آفس کراچی میں منعقد ہوا، آزادی فیسٹیول میں شاپنگ اسٹالز اور فوڈ اسٹالز کے ساتھ ملی نغمے بھی شامل تھے جنہیں شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تلاوت قران پاک کے بعد تقریب کا اغاز کیا گیا، تقریب کی مہمانِ خصوصی سینیٹر روبینہ قائمخانی تھیں، جبکہ سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں کی صاحبزادیاں مس یمنہ آرائیں اور مس سحرش آرائیں بھی شریک ہوئیں۔ انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے جاری سرگرمیوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں سندھ کی ثقافت اجرکیں پیش کی گئیں، پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے، تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی
