سرزمین حرمین شریفین کی حفاظت پاک فوج کے سپرد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صفدر باغی
وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی شاندار قیادت پر پور قوم کو فخر ہے۔سنئیر رہنما مسلم لیگ ق خیبرپختونخواہ
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما صفدر خان باغی نے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی شاندار قیادت اور حکمتِ عملی کے باعث سعودی ولی عہد شہزادہ شیخ سلمان کے ساتھ ہونے والے پاک سعودی مشترکہ اسٹراٹیجک ڈیفنس معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔سنئیر رھنما مسلم لیگ ق صفدر خان باغی نے کہا کہ آج پاکستان کی مضبوط عسکری دفاع اور بہترین سفارتی حکمتِ عملی کے باعث محفوظ، مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔آرمی چیف فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے متفقہ فیصلوں و کاوشوں نے ملک کو عالمی سطح پر عزت و وقار بخشا ہے۔ برادر اسلامی ممالک اور عالمی طاقتیں پاکستان اور پاک افواج کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں۔مڈلم لیگ ق سنیئر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کہ اکیسویں صدی کی تاریخ میں پاک افواج نے چھ اور نو مئی کا جواب 10 مئی کو صرف 225 منٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کو عبرتناک شکست سے چاروں شانے چیت کیا اور بھارتی سرکشی بدمعاشی کا ختمہ کر ڈالا ۔پاک افواج کی جانب سے بنیان المرصوص مرکہ حق کی کامیابی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔پاکستان ائیر فورس چیف ظہیر بابر سندھو اور پاک آرمی چیف فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی دلیرانہ حکمت عملی نے بھارتی جارحیت کا جواب 10 مئی 2025 کو منہ توڑ جواب دے کر ھمسایہ ملک دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر اسکو ناکام بنایا اور پوری دنیا کو پاکستان کی عسکری دفاعی طاقت کا معترف کر دیا۔ مسلم لیگ ق سنیئر رھنما صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ آرمی اسٹراٹیجک ڈیفنس ایگریمنٹ/معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف مسلم امہ بلکہ وسطی ایشیا کی قیادت کے لیے بھی ابھر رہا ہے۔ آج پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو فخر ہے کہ اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سر زمینِ حرمین شریفین کی حفاظت پاک افواج کو مکمل سپرد کر ڈالی ہے۔ہمیں اپنی پاک افواج اور اسکی اعلی قیادت پر ناز ہے اور ھم پوری قوم جتنا اللّہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔
