BBC Urdu TV

سرائے عالمگیر (عبدالرحمان قادری )سابق چیئرمین فیاض طالب بھملہ نے مہمان نوازی کی خاندانی

سرائے عالمگیر (عبدالرحمان قادری )سابق چیئرمین فیاض طالب بھملہ نے مہمان نوازی کی خاندانی روایت کو نئی جان بخشتے ہوئے سینئر صحافی صغیر احمد راٹھور، سرپرستِ اعلیٰ سرائے عالمگیر پریس کلب یوکے، کے کامیاب برطانیہ دورے کے بعد وطن واپسی پر ایک یادگار اور بھرپور عشائیے کا اہتمام کیا، جہاں صحافت، سیاست اور سماجی حلقوں کی نامور شخصیات ایک ہی دسترخوان پر جمع ہوئیں، محفل میں، عامر شہزاد رنیاں (اسپین)، قیصر شہزاد رنیاں، چوہدری شہزاد رنیاں (یوکے)، راجہ آصف چیئرمین یوسی منڈی بھلوال، علی صائم رنیاں، راجہ اعجاز منڈی بھلوال اور ممتاز طالب وائس چیئرمین یوسی معصوم پور، مرزا محسن بیگ اتار سمیت امیدوارِ صدر ارشد قاضی، سینئر صحافی چوہدری ارشد محمود، گروپ لیڈر احتشام راٹھور (GNN)، شہباز احمد ٹھنڈی ( نیوز پیپر)، راغب علی (سکائی نیوز)، مرید سلطان (اے آر پی نیوز)
دیگر معززین کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ صغیر احمد راٹھور نے یوکے میں نہ صرف سرائے عالمگیر پریس کلب بلکہ پاکستانی صحافت کا وقار بلند کیا، ان کا دورہ صحافتی سفارت کاری، مضبوط روابط اور وطن کے مثبت تشخص کی بھرپور ترجمانی ثابت ہوا، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Exit mobile version