BBC Urdu TV

سدھو وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچ گئے، پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا

سدھو وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچ گئے، پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا۔

نوجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ آج ہی واپس انڈیا لوٹ جائیں گے۔

کرتارپور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق انڈین کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو 35 رکنی وفد کے ہمراہ دربار بابا گرو نانک کرتارپور پہنچ گئے۔
بارڈر ٹرمینل پر نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے وفد کا ڈپٹی سیکرٹری کرتار پور سیف اللہ کھوکھر نے استقبال کیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے دربار بابا گرو نانک پر ماتھا ٹیکا اور عبادات میں شرکت کی۔ وفد نے لنگر ہال میں پکوان بھی کھائے۔نوجوت سنگھ سدھو اور وفد نے پاکستانی مہمان نوازی اور اقدامات کو سراہا اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ آج ہی واپس انڈیا لوٹ جائیں گے۔

Exit mobile version