ساہنوال گجرات:(عبدالرحمن قادری )حضرت مولانا سید غلام غوث شاہ قادریؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
اختتامی دعا مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم دربارِ عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف نے فرمائی تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ ساہنوال میں حضرت مولانا سید غلام غوث شاہ قادری رضوان اللہ علیہ، سجادہ نشین سوم دربارِ عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کا سالانہ عرس مبارک مدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف، ساہنوال گجرات میں نہایت عقیدت، احترام اور روایتی آداب کے ساتھ منعقد ہوا۔
عرس کی محفل میں حضرت مولانا سید غلام غوث شاہ قادریؒ کی دینی خدمات، اسلام کے لیے پیش کی گئی قربانیوں، آزمائشوں میں صبر و استقامت اور اعلیٰ کردار پر مفصل روشنی ڈالی گئی اور انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔محفلِ عرس کی صدارت اور اختتامی دعا مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم دربارِ عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف نے فرمائی۔ دعا کے بعد لنگرِ غوثیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مریدین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عرس مبارک کے اختتام پر قبلہ سرکار نے مریدین و عقیدت مندوں سے ملاقاتیں فرمائیں اور انہیں خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ عرس کی محفل روحانیت، اخوت اور محبت کے جذبات سے سرشار
