BBC Urdu TV

سانحہ 9 مئی کے واقعات کسی کی ایما پر کیے گئے ہیں عوام کو معلوم ہے۔عبداالسلام آفریدی

سانحہ 9 مئی کے واقعات کسی کی ایما پر کیے گئے ہیں عوام کو معلوم ہے۔عبداالسلام آفریدی

پی ٹی ائی کارکنان اور لیڈر شپ کی بے گناہ گرفتاریاں بند کریں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کس کی ایما پر کیے گئے ہیں وہ عوام کو معلوم ہے انہوں نے کہا کہ عوام میں اب شعور آگیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے کون کر رہا ہے پی ٹی ائی کی 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے پی ٹی ائی لیڈر شپ اور کارکنان کے خلاف جاری پروپیگنڈے بند کیے جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کارکنان اور لیڈر شپ کی بے گناہ گرفتاریاں بند کی جائے۔ بے گناہ گرفتاریوں سے ملک میں بدامنی پیدا ہو سکتی ہے جو ملک و عوام کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کو رہا کیا جائے کیا عمران خان کا قصور یہی ہے کہ انہوں نے پاکستانی عوام میں شعور پیدا کیا اور انہوں نے کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے آواز اٹھائی عمران خان کی رہائی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

Exit mobile version