سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران و سہولت کار معافی نہیں کڑی سزاؤں کے مستحق ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
انتشاری ٹولے نے جس طرح فوجی تنصیبات،قومی املاک کو نقصان پہنچایا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی:گفتگو
قوم کی تمام تر ہمدردیاں پاک فوج کے ساتھ،پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہر دور میں منہ کی کھانی پڑے گی:چیئرمین
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے خصوصی گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران و سہولت کار معافی نہیں کڑی سزاؤں کے مستحق ہیں،انتشاری ٹولے نے جس طرح فوجی تنصیبات اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا اس کی ملکی تاریخ میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی اگر انہیں قرار واقعی سزائیں نہ دی گئیں تو اس طرح کے واقعات معمول بن جائیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا کرنا تو دور کی بات اس بارے سوچ بھی نہ سکے،سانحہ نو مئی کو گزرے ایک سال مکمل ہوگیا ہے مگر زخم آج بھی تازہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار سانحہ 9 مئی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمنوں کے آلہ کاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اگر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی کے سوا اور کچھ نہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہر دور میں منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ قوم کی تمام تر ہمدردیاں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
