BBC Urdu TV

سانحہِ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

سانحہِ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

اے پی ایس کے شہدا نے وطن کے مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا

سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا نے وطن کے مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ سانحے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا مگر حوصلے پست نہ کر سکا انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے یوم شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست سیکورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Exit mobile version