سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو۔عمارہ خان
دعا ہے کہ 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ سال نو کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ خدا کرے میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو عمارہ خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خدمت , حفاظت اور ترقی کی وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ قوم ترقی کر سکے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے قوم کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو عوام کی خوشیوں ، صحت، جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت دعا گو ہوں عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ 2024 میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے 2024 میں عوامی خدمت میں کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ اس سے زیادہ ہم 2025 میں عوامی خدمات میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔
