.پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی03440159258) سالانہ تقریب تقسیم انعامات /دی ایجوکیٹرز قائد کیمپس جلالپور شریف دی میں منقدھوئی ایجوکیٹرز سکول قائد کیمپس جلالپور شریف کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 13 اپریل بروز اتوار کیمپس سے ملحقہ سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ ، طلباء اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کا شرف جماعت نہم کے طالب علم محمد عفان نے حاصل کیا اور ترجمہ حسیب الرحمان جماعت نہم نے کیا۔ بعد میں جماعت ہفتم کے طالب علم محمد عبد اللہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اسکے فوراً بعد جماعت ششم کی ہونہار طالبہ عروش نوید نے تمام مہمانان گرامی کو انگلش زبان میں خوش آمدید کیا ۔ جو کہ نہایت قابل ستائش ہے۔ اس کے بعد سکول کی وائس پرنسپل میڈم ماریہ اشرف نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور والدین سے پر زور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے سکول سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ مختلف طلباء نے مختلف عنوانات پر تقاریر پیش کیں اور رنگارنگ انداز میں ٹیبلو پر فارمنس سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب ذوالفقار علی چشتی تھے۔ جنہوں نے تعلیم و تربیت کے موضوع پر مدلل گفتگو فرمائی۔ بعد ازاں ڈائر یکٹر دی ایجوکیٹر ز سکول جناب راسب خان مارتھ نے تمام مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پنڈ دادنخان حاجی محمد اصغر اعوان صاحب اور جناب ذوالفقار علی چشتی صاحب ڈائریکٹر منہاج پبلک سکول پنن وال کے دست مبارک سے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔ آخر میں ایک بار پھر ڈائریکٹر را سب خان مارتھ نے تمام آنے والے مہمانان گرامی کا تہہ دل سے تقریب میں شرکت کرنے پر شکر یہ ادا کیا۔ یوں یہ پُر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔/
سالانہ تقریب تقسیم انعامات /دی ایجوکیٹرز قائد کیمپس جلالپور شریف دی میں منقدھوئی ایجوکیٹرز
