BBC Urdu TV

سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب مہنگائی پر فساد پھیلانا چاہتا ہے

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی احتجاج کی کال پر ردعمل میں کہا ہے کہ ‎سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے۔

ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے والوں کی کال پہ کیوں نکلے؟ ‎عوام جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟‎عوام چار سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پہ کیوں نکلے۔

انہوں نے مزید سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‎چار سال مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے ؟ ‎اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟ ‎عوام ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟

Exit mobile version