سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔محمد نادر خان
گوہر ایوب کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئا۔سیاسی و کاروباری شخصیت
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوہر ایوب کے انتقال سے پاکستان اور پاکستانی عوام ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئی انہوں نے کہا کہ گوہر ایوب ایک بہترین سیاستدان کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاق کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے یہ خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے والد محترم تھے۔ سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی گوہر ایوب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین
