BBC Urdu TV

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی میں پیشی کیلئے لاہور لے جایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں کیس کی سماعت کی ، رہنما پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version