سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت کنفرم …
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ ترنول ،گولڑہ ،سیکرٹریٹ سمیت دیگر تھانوں میں درج مقدمات پر مبنی کیسز کی سماعت کی ۔
عدالت نے 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی ہے جبکہ تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ جس میں غداری کی دفعات لگائی گئی تھیں اس میں 5 ہزار مچلکے پر8 ستمبر تک ضمانت دیدی ہے۔
