BBC Urdu TV

سابق صدرانجمن تاجران بابرمارکیٹ و یونائٹڈ قلم پینل کےسرپرست اعلی حاجی فریداحمدانصاری کابابرمارکیٹ

سابق صدرانجمن تاجران بابرمارکیٹ و یونائٹڈ قلم پینل کےسرپرست اعلی حاجی فریداحمدانصاری کابابرمارکیٹ کے الیکشن میں بھاری اکثریت سےکامیاب ہونےکا دعوی

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی/علی اصغرکیانی

انجمن تاجران بابرمارکیٹ کےسابق صدر و یونائٹڈقلم پینل کے سرپرست اعلی حاجی فرید احمد انصاری نے دعوی کیا ہے کہ انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے سال 2024 کے الیکشن میں ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، حاجی فرید احمد انصاری نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے یونائٹڈ قلم پینل نے بابر مارکیٹ کے تاجروں کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے، اور مارکیٹ کی تاجر برادری ہماری کارکردگی سے اچھی طرح واقف ہے،
حاجی فرید احمد انصاری نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مارکیٹ میں قبضہ مافیانےقبضہ کر کے بیٹھے ہوئے تھے،انہی قبضہ مافیا نے رانا امتیاز کی دکانوں کو بھی رات کی تاریکی میں زبردستی مسمار کروایا تھا جس کا معزز عدالت میں کیس چل رہا ہے، ان قبضہ مافیاکو بابر مارکیٹ کے دکاندار اچھی طرح جانتے ہیں ایک سوال کے جواب میں حاجی فریداحمدانصاری نےبتایاکہ سید راشد علی شاہ، حاجی خالد انصاری،سہیل انصاری،ارشدعلی کی کوئی ذاتی حیثیت نہیں ہے یہ کرائے دار ہے ان کے جانے سے ہمارے گروپ کو کوئی فرق نہیں پڑھتا،ہمارے گروپ میں مضبوط شخصیات سمیت سیاسی و سماجی رہنما شیخ رمضان بھی ہیں،

اور ہمیں بابر مارکیٹ کے تاجروں کی بھرپورر حمایت حاصل ہے

Exit mobile version