BBC Urdu TV

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباسی کر رہے تھے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک ‏تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک ‏تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔تحریک ‏تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تحریک ‏تحفظ آئین پاکستان کے وفدکی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔اعلامیےکے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارک باد دی اور انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔اعلامیے کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔

Exit mobile version