BBC Urdu TV

سابق سینیٹر بہرہ مند خان کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

سابق سینیٹر بہرہ مند خان کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس۔

سینیٹر عرفان صدیقی بہترین سیاستدان و پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھا۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ن لیگ کے پی

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی سینیئر اور بہترین سیاستدان تھے اور مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے پارٹی کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا اللہ تبارک و تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔امین

Exit mobile version