BBC Urdu TV

سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی سے پاکستان مسلم لیگ ق سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات

سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی سے پاکستان مسلم لیگ ق سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات۔

ملاقات میں خیبرپختونخواہ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بالخصوص امن و امان کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر و ایم پی اے محترمہ نگہت اورکزئی سے پاکستان مسلم لیگ ق سینئر رھنما صفدر خان باغی کی اھم ملاقات۔صفدر خان باغی نے محترمہ نگہت اورکزئی کی عیادت کی یاد رھے کہ خیبرپختونخوا صوبائی رھنما محترمہ نہگت اورکزئی صاحبہ کافی عرصے سے شدید بیمار رہیں انکو تقریبا ایک سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا جسکے باعث انہوں نے شدید بیماری گزاری اب شکر الحمد اللہ انکی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کی دونوں نامور سیاسی دبنگ شخصیات کی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور صوبہ خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بالخصوص امن و امان کے حوالے تفصیلی گفتگو ہوئی۔محترمہ نہگت اورکزئی اور صفدر خان باغی کے درمیان طویل دورانیہ ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا اور ریاست پاکستان کے امن و استحکام کے لئیے خصوصی دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صفدر خان باغی کہنا تھا کہ محترمہ نہگت اورکزئی کی صوبہ خیبرپختونخوا کے لئیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہے۔صفدر خان باغی نے کہا کہ میں بزات خود انکو ماں جی کہہ کر پکارتا ہوں میرے دل ماں انکے لئیے بہت قدر و احترام ہے۔کیونکہ محترمہ نہگت اورکزئی نے صوبائی اسمبلی کے فلور ہر ھمیشہ مظلوم طبقے کی نمائندگی کی انکے صوبہ خیبرپختونخوا کی غیور عوام کو انکے بنیاد حقوق دلوانے اپنے دبنگ انداز میں لڑتی رہیں کبھی بھی زاتی مفادات کو ترجیح نہی دیا اور ھمیشہ حق و سچ کا پرچار کیا نہ کسی سے ڈریں اور نہ کسی کے آگے بکی انکی صداقت پر اور بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سینئر رھنما محترمہ نگہت اورکزئی نے مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی کی آمد اور تیمار پرسی پر انکا خصوصی طور شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version