BBC Urdu TV

سابقہ چئیرمن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد حسین بلوچ نے کہا کہ ملک

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ بیورو چیف ناصر محمود قریشی کی رپورٹ کے مطابق

سابقہ چئیرمن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ پنجاب سجاد حسین بلوچ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے چینی، گھی ، آٹا ، دال کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں موجودہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی نہیں تھی سجاد حسین بلوچ نے مزید کہا کہ ہم سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انکے دور میں عوام خوشحال زندگی بسر کرتے تھے اور مہنگائی بھی کم ہوتی چلی گئی تھی چوہدری پرویز الٰہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے لوگوں کو ریلیف فراہم کرتے تھے آج عوام پر ظالمانہ ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ہے اور آج بھی لوگوں کی بڑی تعداد چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت کو دل کے ساتھ یاد کرتے ہیں

Exit mobile version