BBC Urdu TV

زندگی کی خوبصورتی اور کامیابی

*زندگی کی خوبصورتی اور کامیابی*

اللہ نے ہر زندگی کی خوبصورتی اور کامیابی کیلئے دنیا میں ایک لازم و ملزوم کنجی رکھی ھے جو جنت کے اعلیٰ ترین مقام کیلئے مختص ھے یہی وجہ ھے کہ اللہ اور اسکے حبیب ﷺ نے اس بابت بہت توجہ دلائی۔ دین محمدی ﷺ واحد دین ھے جس میں اپنے خونی رشتہ داروں کی مدد اور سہارا بننے کا حکم بار ہا بار صادر کیا ھے ، ھمارا معاشرہ اگر اس اصول کو اپنالے تو کوئی بھی پریشان و مصیبت میں نہ رہ سکے گا۔ وہ لوگ جنہیں اللہ نے صاحب ثروت بنایا اور انھوں نے اپنی ثروت کو سمیٹے رکھا تو ممکن ھے وہ دنیا میں عیش و عشرت تو کرسکیں مگر ابدی حیات میں اصل دولت سے محروم رہ جائیں گے یہی سبب ھے کہ رب العزت نے سب سے بڑی عبادت اپنے خونی رشتوں اور پھر دیگر رشتہ داروں کی مدد کو سب سے معتبر عظیم الشان عبادت قرار دیا ھے۔ ھمارے والدین کی سب سے بڑی یہی نصیحت و وصیحت بھی یہی تھی کہ آپس میں ایک دوسرے کا ہمیشہ خیال رکھنا۔ الحمدللہ میرے بہن بھائی جو صاحب ثروت ھیں وہ والدین کی نصحیت بڑے احسن انداز سے نبھارھے ھیں یقیناً یہ دونوں جہاں کے کامیاب ھیں دعا ھے اللہ ھمارے دیگر تمام رشتہ داروں کو صاحب ثروت بنادے اور انہیں نرم دل اور معاونین کی صف میں اول مقام عطا کردے آمین ، میری اس تحریر کا مقصد یہی ھے کہ آج کے سخت ترین حالات میں دیگر خاندان کے لوگ بھی اپنے اپنے بہن بھائیوں کا ہاتھ تھام لیں تاکہ معاشرہ خوشگوار رھے۔ حکومت اور حکمران یذید ، فرعون ، شداد ، ہالاکو خان کی بربریت و ظلم سے بھی کڑوروں درجہ آگے نکل چکے ھیں ان سب پر اللہ کی لعنت ھو اللہ انہیں غرق کردے آمین یا رب العالمین۔

Exit mobile version