زندگی ایک سفر ‘ معافی کا طلب
زندگی ایک سفر ھے اس سفر میں بیشمار مسافر ملتے ہیں۔ اس زندگی کے سفر میں ہر اس مسافر سے معافی کا طلبگار ھوں جس کو مجھ سے دانستہ و غیر دانستہ اتفاقاً و ارادتاً دلآزاری تکلیف اذیت مشکلات رکاوٹ پریشانی پیش آئیں ھوں تو مجھے صدقّ دل سے معاف فرمادیں۔ ھم اس دور سے گزر رہے ہیں جہاں مادیت پسندی غالب ھے اور احساس و روحانیت خفا ھے ہماری اعمال کے سبب اللہ کی رحمتیں برکتیں بھی روٹھی ہوئیں ہیں میں ڈرتا ھوں اور کانپ جاتا ھوں کہ کہیں کسی کا مقروض ھوکر نہ چلا جاؤ کوئی مجھ سے تکلیف کا شکار نہ رہ جائے یقیناً میری نمازیں روزے اور دیگر نیک امور اس وقت تک اثر انداز نہ ہونگے جب تک کہ کوئی بدعا کرنے والا نہ ہو بلکہ دعاؤں کیلئے ہر ایک ہاتھ اٹھالے یہ اسی وقت ممکن ھوگا جب مجھ سے تکلیف اذیت مشکلات دلآزاری پانے والے معاف کردیں۔ مجھے قوی امید ھے کہ مجھ گناہگار کو معاف ضرور فرمائیں گے میں اللہ سے التجا کرتا ھوں کہ وہ مجھے صراط المستیم پر چلائے اور ثابت قدم رکھے اور جو مجھے معاف کردے اللہ تو انہیں نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب فرمادے اللہ ہم سب کو ایمان کی حالت میں موت عطا کردے اور ہر ایک کیلئے نافع بنادے آمین یا رب العالمین ۔۔۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی
