BBC Urdu TV

ریٹائرڈ پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم شبیر اختر بٹ کے اعزاز میں دیوان سعید ہوٹل جھلم

ریٹائرڈ پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم شبیر اختر بٹ کے اعزاز میں دیوان سعید ہوٹل جھلم میں باوقار تقریب کا انعقاد

قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم کہ پرنسپل عبدالرحمن اور تمام سٹاف کی جانب سے سابق پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی شبیر اختر بٹ کے اعزاز میں ایک سادہ اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا اغاز تلاوت قران کریم سے شروع ہوا تلاوت کی سعادت خرم شہزاد کو نصیب ہوئی اور بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم محبتوں کا ترانہ سینیئر سبجیکٹ سپیشلسٹ سعید الرحمن نے پیش کیا ، پروگرام میں قائد اعظم اکیڈمی کے سٹاف کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول جھلم کے اساتذہ سینیئر سائنس ٹیچر مظہر اصف ،چوہدری محمد اعجاز سینئر ٹیچر ،ملک محمد عظیم سینیئر ٹیچر ،چوھدری محمد اجمل سینیئر ٹیچر اور معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایس ای ایس پنجاب کہ سابق صدر چوہدری سعید احمد مونن نے بطور خاص شرکت کی ،قائد اعظم اکیڈمی سے پرنسپل عبدالرحمن ، ایجوکیشن افیسر قاضی فہیم اللہ ،سبجیکٹ سپیشلسٹ ملک اسجد نذیر ، سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ مرزا توقیر احمد ،سبجیکٹ سپیشلسٹ مظہر اقبال سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ ، افتخار شاہ ،راجہ رضوان ،وسیم حیدر شاہ ،خرم شہزاد حبیب ،شفقت عمران جاوید اقبال وقار شاہ اور دیگر اسٹاف نے پروگرام کی میزبانی کی مقررین نے اپنے خطاب میں زبردست انداز میں شبیر اختر بٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا چوھدری وحید حیدر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر بھی خوشی کی بات ہوگی وہاں پر شبیر بٹ کا نام ہوگا ،بلا شبہ موصوف ایک ایسے انسان ہیں جن پر اج بھی ان کے دوستوں کو ناز ہے ، چوہدری سعید اختر مونن اور چوہدری محمد اعجاز نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ شبیر اختر بٹ اپنی ساری سروس کے دوران بطور ایک ایک دیانت دار افیسر کا کام کیا اور انہوں نے ہمیشہ میرٹ کو فوقیت دی ،ان کی ساری سروس محنت کرنے ،دوسروں کی مدد کرنے اور دوستوں کی خدمت کرنے میں گزری ،ظفر ایوب ہاشمی ،سہیل شاہ اور پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم عبدالرحمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سابق پرنسپل کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں شام میرٹ پر رہ کر انسانیت کی اور دوستوں کی خدمت کرتے رہیں گے ،پروگرام کی نقابت کی ذمہ داریاں سینیئر سبجیکٹ سپیشلسٹ سعید الرحمن نے با طریق احسن سر انجام دی

پروگرام کے آخر پر شبیر اختر بٹ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا سینیئر سائنس ٹیچر مظہر اصف نے دعا فرمائی ۔

Exit mobile version