BBC Urdu TV

ریلوے کالونی کراچی میں فدا محمد بیگ کی جانب سے چائے پارٹی کااہتمام کیاگیا

ریلوے کالونی کراچی میں فدا محمد بیگ کی جانب سے چائے پارٹی کااہتمام کیا گیا

چائے پارٹی میں دی مغلز سندھ پاکستان کے چیرمین خالد ظہور بیگ سمیت دیگر عہدے داران نے شرکت کی

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

ریلوے کالونی کراچی میں فدا محمد بیگ کی جانب سے دی گئ چائے پارٹی میں دی مغلز سندھ پاکستان کے چیرمین خالد ظہور بیگ ، وائیس چیرمین محمد جہانگیر مغل SSP (Retd) اعزازی صدر محمد جمال مغل کراچی ڈویزن کےصدر وسیم مرزا , سپریم کونسل کے صدر فیاض مرزا تنظیم مغلیہ کے حاجی حضرت خان مغل ، شہدادپور زون کے صدر ارشد بیگ ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری اقبال مغل عابد بیگ نعیم بیگ و دیگر کی آمد پر ریلوے کالونی کی مغل برادری و دیگر اہل شہر نے ڈھول باجے کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں استقبال کرنے والے حاضرین سے خطاب کے دوران چیرمین خالد ظہور بیگ نے ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی أپ کے پاس محبت کا پیغام اور خدمت کا جزبہ لے کر أئے ہیں دکھ سکھ میں جب بھی اپ یاد کریں گے مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے اپ کے مسائل میرے مسائل ہیں میری قوم کے کسی بھی فرد کو پورے سندھ میں کہیں بھی کوئی سوشل اشو لاحق ہوگا میں اسی کی مدد کے لئے اس کے پاس پنہچ جاؤں گا انہوں نے عمر کوٹ سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار لاپتہ نوجوان عمیر مغل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمیر اشو پر ہر طرح سے اقدامات اٹھائے اور پورے ملک میں اشو کو ہائی لائٹ کرکے مغل قوم کو متحرک کیا نتیجے میں اج ہی عمیر مغل کو با عزت بری کر دیا گیا جس سے والدین ، دی مغلز سندھ اور پوری مغل قوم سرخرو ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا مغل دور میں سونے کی چڑیا کہلانے والے خطے پاکستان کی معیشت ، امن اور انصاف ہر چیز تباہ ہے اور ملک ڈفالٹر ہوتے ہوتے بچا ہے منہگائی کے طوفان نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اب تو عوام اتنے لاچار ہوچکے ہیں کہ اپنے حق کے لئے اواز اٹھانے کی سکت بھی نہیں رہی ایسے میں ملک کو مغل قیادت کی ضرورت ہے مغل ماہر معاشیات اور مغل سیاسی لیڈر شپ ہی ملک بچاسکتی ہے جن کی حکومت کو دی گئی تجاویز پر عمل کی ضرورت ہے مغل قوم کو چاہئے سندھ میں سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی ارگنائزیشن جو مغل قوم کے دکھ سکھ میں اور قوم کے وسیع اتحاد اور فروغ کے لئے دن رات کوشان ہے اس قیادت پر بھروسہ کریں اور بھرپور سپورٹ کریں تو انشاء اللہ مغل قوم ایک مضبوط اور طاقتور قوم بن کر ابھرے گی اور ہمیں دیگر قوموں کےحقوق کا بھی احترام ہے ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ مہمانوں کو سندھ کا تحفہ اجرک پہنائی گئ ایس پی جہانگیر مغل صاحب نے چیرمین خالد ظہور بیگ کی بھرپور خدمات کو سرہاتے ہوۓ شیلڈ کا تحفہ پیش کیا

Exit mobile version