(L) : ریلوے سکیم راولپنڈی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا
(Z) : محمدشبیر چوہدری سابق جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کینٹ نے مسلم لیگ کے سنیر راہنما سابقہ سینٹر چوہدری تنویر خان کی وساطت سے انکے فرزند برسٹر چودھری دانیال ایم این اے سے ٹیوب ویل کی گرانٹ حاصل کرکےتنصیب کے احکامات جاری کرائے
(R) : سکیم نمبر7راولپنڈی کےعوام گزشتہ کئی ماہ سے پانی بوند بوند کوترس رہے تھےاور پانی ہزاروں روپے پر خریدنے پر مجبور تھے
(S)
محمدشبیر چوہدری کے پاکستان پہنچنے پر معززین علاقہ نے خصوصی ملاقات کی اور علاقہ کی پریشانی سے آگاہ کیا جس پر محمدشبیر چوہدری علاقے کے عوام کی دشواری دور کرنے کیلیے یقین دہانی کروائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی (جرارحسین میر سے) ریلوے سکیم نمبر 7 کے عوام شدید گرمی کے عالم میں پانی کی بوند بوند کو ترس رھے تھے اور ہزاروں روپے میں پانی خریدنے پر مجبور تھے محمدشبیر چوہدری کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقعہ پر معززین علاقہ نے خصوصی ملاقات کی اور کہا کہ بہت کوشش کے باوجود ہماری کسی جگہ شنوائی نہیں ہورہی ہمارا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہاہے کوئی پریسان حال نہیں جس پر محمدشبیر چوہدری سابق جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کینٹ نے معززین کو یقین دہانی کروائی کہ انگلینڈ جانے سے پہلے آپکا مسلہ حل ہوگا چوہدری محمدشبیر نے مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابقہ سینٹر چوہدری تنویرخان سے ملاقات کی اور علاقے کے مسلے سے آگاہ کیا اسی دوران چوہدری تنویراحمدخان مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے سکیم نمبر 7 کے پانی کے دیرینہ مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کیلے اپنے فرزند بیرسٹر چوہدری دانیال ایم این اے کو ہدایت جاری کیں جس پر منو و عن عمل کرتے راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے مبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے MDواسا سلیم اشرف سے خصوصی ملاقات کی اس پر MDواسا نے گرانٹ میں علاقہ بھر کے لوگوں کو پانی جیسی عظیم نعمت سے مستفید ہونے کیلئے ٹیوب ویل کی منظوری کےاحکامات جاری کردیے جس سےجلد ہی ریلوے سکیم نمبر7 کو پانی جیسی عظیم نعمت میسر کردی جائے گی ٹیوب ویل کی تنصیب کا آغاز کے احکامات ہونے پر معززین علاقہ نے سابقہ سینٹر چوہدری تنویر خان ایم این اے برسٹرچوہدری دانیال چوہدری محمد بشیر اور ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا معززین علاقہ نے شکریہ ادا کیا
