ریسکیو 1122 نے گمشدہ بچے کو دینہ میں لواحقین کے حوالے کردیا۔ ریسکیو ذرائع
ریسکیو 1122نے بچے کا گھر ڈھونڈ کر اس کے گھر والوں کو حوالے کیا۔
بچہ جس کا نام زین العابدین،عمر 11 سال ھے۔مدینہ سٹریٹ،منگلا روڈ دینہ کا رہائشی ہے۔گمشدہ بچے کو ایک آدمی دینہ ریسکیو اسٹیشن پر لے کر آیا تھا۔
بچے کے والد نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا کہ ریسکیو 1122 نے اس بچے کو بحفاظت گھر پہنچایا۔
انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نےبچےکو بحفاظت گھر پہنچانے پر ریسکیوز کو شاباش دی۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
