ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
ریسکیو 1122 نے مورخہ 29 مارچ کو 5.34 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 31 افراد کو ریسکیو کیا۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 08 تھی اور آگ لگنے کے 02 واقعات ہوئے۔ ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
مورخہ 29 مارچ 2021 کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 12 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔مورخہ 29 مارچ کو 1183 کالز موصول ھوئی جن میں 33 ایمرجنسیز کالز موصول ہوئیں جن پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 33 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 08 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 21 تھی ، اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 01 رہی۔
*علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایسے مریضوں کو جن کا جہلم میں علاج ممکن نہیں تھا کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے 05 مریضوں کو راولپنڈی،ایک مریض کو چکوال اور ایک مریض کو دینہ سے جہلم DHQ ہسپتال میں منتقل کیا۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
