BBC Urdu TV

ریسکیو 1122 نے ماہ اگست 2025 میں مجموعی طور پر 3114 افراد کو ریسکیو کیا۔انجئنیر سعید احمد

*ریسکیو 1122 نے ماہ اگست 2025 میں مجموعی طور پر 3114 افراد کو ریسکیو کیا۔انجئنیر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*

ماہ اگست میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 10760 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 2610 ایمرجنسی کالز تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
*ماہ اگست میں 346 روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*
ماہ اگست میں 76افراد مختلف ایمرجنسیزمیں جان کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3114 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1500 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ اگست میں جن 2610ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 346 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز 1806 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 09ہوئے،کرائم 40، ڈوبنے کے واقعات 03، عمارت گرنے کا واقعہ 01اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 405 رہی۔ ماہ اگست میں 76افراد مختلف ایمرجنسیزمیں جان کی بازی ہار ے، جن میں زیادہ تر میڈیکل ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اگست میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوریج رسپانس ٹائم 8.7منٹ میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔
اس کے علاوہ نالہ گہان میں آنے والے فلیش فلڈ میں مجموعی طور پر 137 افراد کو ریسکیو کیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے ماہ اگست میں مختلف اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جب کہ یونین کونس کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے اور سکاؤٹس کے لئے CADRE ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 87مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اورکہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فرہم کر رہے ہیں۔

Exit mobile version