پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم
No.MC/JLM(55-23)
Dated : 03-05-2023
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
از دفترڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
ریسکیو 1122 نے ماہ اپریل میں 8 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 1312 افراد کو ریسکیو کیا۔انجئنیرسعید احمد ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 8160 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 1261 ایمرجنسی کالز تھیں۔*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1312 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1003 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ جون میں8160 کالز موصول ھوئی جن میں 1261 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1261 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 301 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 765 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 22 ہوئے،کرائم 17 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 156 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ جون میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 8 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 10.45 منٹ رہا۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 184 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
