ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
ریسکیو 1122 نے عید کے تین دنوں 64 افراد کو ریسکیو کیا۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
عید الفطر کے تیسرے روز دریائے جہلم چک نظام کے مقام پر نہاتے ہوئے 03 افراد جاں بحق،جبکہ 01 شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نے ریسکیو 1122 کی عید الفطر کے موقع پر کارکردگی کا جائزہ لیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 64 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 60 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔عید کے تین دنوں میں 2879 کالز موصول ھوئی جن میں 62 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 62 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 18 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 37 تھیں ، آگ لگنے کا 01 واقع،کرائم اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 06 رہی۔ریسکیو 1122نے عید کے موقع پر بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا اور دریائےجہلم پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر ریسکیو پوسٹ بھی قائم کی گئی۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 08 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عید کے موقع پر ایمرجنسی ڈیوٹی کرنے والے ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ڈاںٔریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ہماری لوگوں سے گزارش ہےکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کریں۔
ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ :راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
