پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم
پریس ریلیز
No.MC/JLM (04-21)
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
از دفتر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
ریسکیو 1122 نے جنوری میں 763 افراد کو ریسکیو کیا۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی جنوری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 763 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 597 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پورے ماہ میں ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 تھی، ماہ جنوری میں 31651 کالز موصول ھوئی جن میں 763 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ان غیر متعلقہ کالز کی تعداد 9008 تھیں ،مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 7964 تھیں اور معلوماتی کالز کی تعداد 7539 تھیں اور رونگ کالز کی تعداد 6237 رہی۔ جن 763 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 163 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 489 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 17 ہوئے،کرائم 14 ، بلڈنگ کولیپس 01 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 79 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ جنوری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم5.48 منٹ تھا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 5.10 منٹ رہا۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 220 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ
ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
محسن بشیر میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 جہلم
رپورٹ:مرزا آصف جہلم
