BBC Urdu TV

ریسٹورنٹSUBWAY پر غنڈہ گردی ہونے والی وائرل ویڈیو پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نوٹس

ریسٹورنٹSUBWAY پر غنڈہ گردی ہونے والی وائرل ویڈیو پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق طاہر اسلم نے ایک قطعہ درخواست تھانہ صدر گزاری کی کہ بروز ہفتہ6بجے شام چوہدری ندیم خادم،چوہدری راشد،چوہدری غلام احمد،ارتضا رزاق اور 40کس نامعلوم اشخاص مسلح آتشیں سے لیس میرے ریسٹورنٹSUBWAY پرحملہ آور ہوئے۔میرے دفتر کا تالا توڑا الماری کے سیف توڑ دیے جس میں موجودرقم 31لاکھ 93ہزار نکال لی اور سیکورٹی کیمرے بھی توڑ دیے۔مذکوران نے میرے علاوہ دیگر ملازمین کو شدید ذد وکوب کیا اور پسٹلز کے بٹ مارے۔یہ حملہ انہوں نے ریسٹورنٹ پر قبضہ کی نیت سے کیا۔جس کا شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سخت نوٹس لیامقدمہ

نمبر136بجرم440/342/337AI/148/149/511ت پ تھانہ صدر درج اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اکرم گوندلDSPصدر سرکل کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹیز تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ظہیر الدین بابر SI/SHOتھانہ صدر کو بروقت کارائی نہ کرنے پر Close to lineکر دیا گیا۔جہلم میں کسی شخص کو بھی غندہ گردی یا اوورسیز پاکستانیز سے کسی قسم کی ز یادتی کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی بلکہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version