ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ جہلم کا دورہ کیا ۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی کا ضلع جہلم کا دورہ. ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد اور SP انویسٹی گیشن جہلم نے استقبال کیا.جہلم آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.
ریجنل پولیس آفسر راولپنڈی ریجن نے پولیس لائن جہلم کے دورے کے دوران یادگارشہدا ء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی. پویس لائن میں تعمیر کئے گئے نئےفیملی پارک اور لیڈیز پولیس ہاسٹل کےافتتاح کے بعد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودہ لگایا.
آر پی او نے پولیس لائن جہلم میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سےآئے ہوئے پولیس افسران اور شہدا کی فیملیز نے بھی شرکت کی. آر پی او نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کا عوام کے ساتھ اچھا سلوک اورمحکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ پولیس اجلاس کے انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور بروقت حل کرنا ہے۔ ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور مل کر کرائم کے خلاف فائٹ کرنی ہےاور ؤر پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ لوگوں سے بااخلاق اور مہذب طریقہ سے پیش آئیں اور قانون کے مطابق مکمل تعاون فراہم کریں۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ اپنے فرائص محنت ،ایمانداری اور نیک نیتی سے سر انجام دیں۔آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ پولیس لائنز میں منعقد اجلاس میں آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی نے پولیس افسران اورجوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر مناسب احکامات جاری کئے۔
پولیس اجلاس کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی نے میڈیا سے جہلم پولیس کی طرف سے مختلف مقدمات میں برآمد کیے گئے مال مسروقہ کے حوالے سے پریس کانفرس کا انعقاد کیا. جس میں دوکروڑ روپے سے زائد مالیت کی8گاڑیاں،7موٹر سائیکل اور 23لاکھ 10 ہزار نقدی برآمد کی گئی گاڑیوں،موٹرسائیکلز کی چابیاں اور نقدی آر پی او راولپنڈی ریجن ،ڈی پی او جہلم اورایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے پریس کانفرنس کے دوران اصل مالکان کے حوالے کیں، ضلع جہلم میں کار چوری کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے مختلف شکایات سامنے آنے پر مختلف تھانہ جات میں سرقہ کارکے مقدمات درج کیے گئے اس حوالے سے ڈی پی اوجہلم ڈاکٹر فہد احمد نے ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال افضل کی سپرویژن میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او صدر محمد سلیم خٹک کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے سٹاف اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مقدمات کی یکسوئی اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا،خصوصی ٹیم نے انتھک محنت کے بعد کار چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کر کے دوکروڑ روپے سے زائد مالیت کی 8گاڑیاں 7موٹر سائیکل اور 23لاکھ 10 ہزار نقدی برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان میں 1۔حسن جاویدشاہ سکنہ کھاریاں 2۔ اشفاق حسین سکنہ مریدکے شیخوپورہ 3۔ عدنان عارف سکنہ ڈونگی آزاد کشمیر 4۔ نذیر خان عرف گلاب خان سکنہ منڈی بہاؤلدین 5۔ شہزاد عرف ملک سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر شامل ہیں ، گرفتار ملزمان قبل ازیں گاڑی چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے انکشافات پر مزید برآمدگی کا تحرک جاری ہے ملزمان نے دوران تفتیش پنجاب کےمتعدد اضلاع میں گاڑی چوری کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔
پریس کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےآر پی او راولپنڈی نے کہا کہ میں اس پریس کانفرنس کے ذریعے ضلع جہلم کے تمام جرائم پیشہ عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جہلم پولیس تمام اقسام کے جرائم پرقابوپانے کیلئے پر عزم ہے، آج اسی سلسلہ میں دوکروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، موٹرسائیکلزاور نقدی رقم ملزمان سے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہے ہیں،جبکہ ڈی پی او جہلم نے پریس کانفرس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی عوام کے جان وما ل کے تخفط کو یقیناً بنایا جائے گا ڈی پی او جہلم کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور میڈیا کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنا اور تھانوں میں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آناہماری پولسینگ کا حصہ ہے، جہلم کا میڈیا انتہائی پروفیشنل ہے جو جرائم کے تدارک کیلئے اپنا مثبت کردار اداکررہا ہے جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔
آر پی او راولپنڈی ریجن نے بعد ازاں ضلع بھر کے افسران سے کرائم میٹنگ کے انعقاد کے دوران کہا کہ منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تعلیمی اداروں سمیت تمام شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کوشاں رہیں۔ ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام نفری بلٹ پروف جیکٹس اور بلٹ پروف ہیلمٹس کا استعمال یقینی بنائے مزید آر پی او نے تمام افسران کو میرٹ پر مقدمات کو یکسو کرنے کی ہدایات جاری کی۔آرپی او نےایس ڈی پی او سوہاوہ اور تھانہ سوہاوہ کی فارمل انسپکشن برائے ششماہی اول سال 2022عمل میں لائی اور پولیس خدمت مرکزسوہاوہ کا بھی وزٹ کیا اور ورکنگ کے حوالے سے عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایات جاری کیں اور آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان کو انعامات سے نوازا۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
