BBC Urdu TV

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا دورہ جہلم

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا دورہ جہلم

آج مورخہ 2020 ۔12۔17کو عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم و شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کوسلامی پیش کی۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹینگ کا انعقاد کیا گیا

جس میں ضلعی سربراہ پولیس کے علاوہ شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جملہSDPOsصاحبان، SHOs ضلع ہذا نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم و ایس پی انویسٹی گیشن ضلع جہلم نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو ضلعی کرائم کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے سنگین نوعیت کے مقدمات خصوصا قتل ڈکیتی،راہبری،اغواء،زنابالجبر،چائلڈ ابیوز،موٹر سائیکل /وہیکل سنیچنگ مقدمات میں مطلوب ملزمان کی بروقت گرفتاری عمل میں لانے،PFSA کی پینڈنگ رپورٹس جلد از جلد حاصل کر کے چالان کی تکمیل،15 کی کال پر پولیس ریسپانس ٹائم کو بہتر کرنے،سنگین مقدمات میں ملزمان کا ڈیٹا PNIL کے لیے24 گھنٹے کے اندر اندر بھجوانے، ملزمان کے نام ECL میں ڈالے جانے کے لیے بروقت پراسس کرنے،POLCOM پر ریکارڈ کی بروقت تکمیل و درستگی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگلی میٹینگ اگلے ہفتے میں سرکل وائز ہوگی

جس میں فرداًفرداً ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے متعلق افسران کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلعی پولیس کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں بہتری لانے کے لیے دن رات محنت و لگن سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Exit mobile version