BBC Urdu TV

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ ڈومیلی جہلم کا وزٹ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ ڈومیلی جہلم کا وزٹ

تفصیلات کے مطابق:
امروز عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل، سید اقبال حسین کاظمی ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل سرکل، ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران تھانہ جات بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک، دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، پولیس میس اور تھانہ جات میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ جات کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دیا.

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کریں اور میرٹ پر تفتیش کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خدمت خلق جیسے شعار کو اپناتے ہوئے عوام الناس کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version