BBC Urdu TV

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ چوٹالہ، چوکی مصری موڑ اور تھانہ جلالپور شریف

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ چوٹالہ، چوکی مصری موڑ اور تھانہ جلالپور شریف جہلم کا وزٹ

تفصیلات کے مطابق:
امروز عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے تھانہ چوٹالہ، پولیس چوکی مصری موڑ اور تھانہ جلالپور شریف کا دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل، ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران تھانہ جات بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک،دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، پولیس میس اور پولیس تھانہ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس اور تھانہ جات میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ جات کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دیا.
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی ، خدمت خلق اور تحفظ جیسے اشعار کو اپناتے ہوئے اپنی ضلع کی عوام الناس کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ:عمران حیدر ببلی

Exit mobile version