BBC Urdu TV

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا ضلع جہلم کا وزٹ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا ضلع جہلم کا وزٹ

آر پی او راولپنڈی کا تھانہ منگلا کینٹ کا سرپرائز وزٹ ، تھانہ منگلا کینٹ وزٹ کے دوران فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر، حوالات تھانہ، بیٹ سسٹم، آپریشنل گائیڈ لائنز اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا.

آر پی او نے ڈی پی او دفتر جہلم کا دورہ بھی کیا، ڈی پی او دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آر پی او راولپنڈی نے پارلیمینٹرین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات و دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا. آر پی او راولپنڈی نے ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم سے ملاقات بھی کی، بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ممبران کی تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں آر پی او راولپنڈی کو ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان نے ضلع جہلم کی سیکورٹی، لاء اینڈ آرڈر اور جرائم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی.
آر پی او راولپنڈی نے بعد ازاں ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کے دفتر، صدر مالخانہ اور تھانہ صدر جہلم کا دورہ بھی کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں. آر پی او راولپنڈی نے آخر میں نیو پل جہلم کا وزٹ بھی کیا۔

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق تھانوں کی سطح پر مانیٹرنگ اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں.

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version