BBC Urdu TV

*ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔*

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جہلمٍ*
*میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم*
*بتاریخ 06 ستمبر 2024*

*ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔*

*ریسکیو 1122جہلم کی ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔*ڈاکٹر فیصل محمود ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)*
ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے -ڈاکٹر فیصل محمود ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)

مورخہ 06 جون 2024 کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو اسٹیشن جہلم, دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےان کا استقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122 جہلم کے اکاؤنٹ سیکشن، مینٹیننس سیکشن، سٹور روم اور کنٹرول روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید انھوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےسٹاف نے فرضی مشقیں بھی کیں۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ اور آنے والے محرم الحرام کے ایام میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر فیصل محمود نے ماہ مئی میں پیش آنے والی ایمرجینسیز پر ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے تیار ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں گے۔

Exit mobile version