BBC Urdu TV

ریاستِ پاکستان کے منصفین تمہیں رب کو جواب دینا ھے ۔۔۔۔!!

ریاستِ پاکستان کے منصفین تمہیں رب کو جواب دینا ھے ۔۔۔۔!!

تحریر: جاوید صدیقی

ریاستِ پاکستان میں دڑاریں ڈالنے والے ھمارے کئی ایک منصفین ھیں کاش یہ مسلمان کے بچے ھوتے تو ہوش و حواس میں رہتے اور جانتے کہ قرآن نے سب سے زیادہ عدل و انصاف کا حکم دیا ھے اور سزا و جزا کو لازم و ملزوم قرار دیا تاکہ معاشرہ اور ریاست عدم استحکام کا شکار نہ ھوسکیں۔ نواب لیاقت علی خان کی شہادت سے تا حال معروف شخصیات کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ھے اور کوئی نتیجہ برآمد بھی نہیں ھوتا۔ کاش پاکستان میں عدالتِ عظمیٰ سے بالاتر اور بااختیار شرعی عدالت ھوتی تو یہ بدترین حالات نہ ھوتے۔ یوں محسوس ھوتا ھے کہ ریاستِ پاکستان مثبت سیاستدانوں، سیاسی بصیرت رکھنے والوں اور سیاسی شعور والوں سے خالی اور محروم دکھائی دیتا ھے۔ ہر ایک جائز و ناجائز دولت کی ہوس میں مست نظر آرھا ھے۔ لاقانونیت کی وجہ سے ظالم و جابر، قاتل و رہزن آزاد دندناتے پھر رھے ہیں۔ بہتر یہی ھے کہ شرعی عدالتوں کو فی الفور اختیارات کیساتھ عدالتِ عظمیٰ سے بلند کردیا جائے تاکہ کرپٹ اشرفیہ، کرپٹ نوکر شاہی طبقہ، کرپٹ سیاستدان و دیگران بیرونِ ملک فرار نہ ھوسکیں اور احتساب و سزا کا عمل سخت سے سخت ترین ھوسکے تاکہ ملک اور معاشرہ میں امن و امان قائم ھوسکے اور ہر ایک اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر پیشہ ورانہ بہترین خدمات پیش کرسکیں یقیناً پاکستان مضبوطی کیساتھ آگے بڑھتا رہیگا اور یہود و عیسائی زائینسٹ پاکستان کے خلاف ناکام و نامراد لوٹیں گے اور ھم عوام محب وطن پاکستانی سہولتکاروں غداروں کو اپنے آستینوں سے باھر نکال کر کچل دیں گے۔ انشاء اللہ۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version