رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کا نبی قاسم سیوٹیکل کمپنی کا دورہ
دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی سمیت چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا نبی قاسم انتظامیہ نے شاندار استقبال کیا
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی )
رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس فاروق اعوان صاحب نے نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی کادورہ کیا اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ صاحب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ون ) کورنگی سہیل آرائیں صاحب چیف کوارڈینیٹر نعیم اعوان صاحب سمیت ملک فہد اعوان صاحب بھی موجود تھے، نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی آمد پر رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان صاحب چیئرمین کورنگی ٹاؤن سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) کورنگی کو وائس چیئرمین نبی قاسم فارما سوٹیکل کمپنی چوہدری فقیر محمد آرائیں صاحب سمیت نبی قاسم انتظامیہ نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیے اور سندھ کی ثقافت سندھی اجرک سمیت سندھی ٹوپی بھی پہنائی، نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی کے دورے کے دوران آئے ہوئے مہمانوں کو جنرل مینجر ٹیکنیکل آپریشن ثاقب عظمت نے نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی میں تیار ہونے والی مختلف پروڈکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان صاحب، چییرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ صاحب نے نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی کی پروڈکٹ کی تعریف کی اور کہا کہ نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی کو جہاں بھی ہمارے تعاون کی ضرورت ہوئی ہم تعاون کے لیے حاضر ہیں، نبی قاسم فارما سیوٹیکل کمپنی کے دورے پر آئے ہوئے رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان صاحب، ٹاؤن چیئرمین کورنگی کے ہمراہ دیگر مہمانوں کے لیے نبی قاسم فارما سوٹیکل کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے لنچ کا اہتمام کیا گیا بہترین لنچ کا اہتمام کرنے پر ایم پی اے فاروق اعوان صاحب اور دیگر مہمانوں نے نبی قاسم فارما سوٹیکل کمپنی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اخر میں ایم پی اے فاروق اعوان صاحب ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ صاحب سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ون ) کورنگی سہیل آرائیں صاحب کو نبی قاسم فارما سوٹیکل کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ دی گئ،
