اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر بھرپور اعتماد کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا مشکورہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ دنیا کے 97 ملکوں سے اب تک 87 ہزار 833اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1361679181428457474%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F588384&tweet_id=1361679181428457474
انہوں نے کہا کہ صرف 5 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 50کروڑ ڈالر وطن بھجوائے گئے، گزشتہ 6 ہفتوں میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے 24کروڑ 30 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے جاچکے ہیں
