روس راہداری منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
گیس بحران کے خاتمے کیلئے ایران پائپ لائن منصوبے کو بھی مکمل کیا جائے:گفتگو
امریکی من مانیوں پر پاکستان بے پناہ جانی و مالی نقصان برداشت کرچکا ہے:چیئرمین
خارجی معاملات میں بہتری لاتے ہوئے تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات استوار کیا جائیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی روس گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کے فیصلے پر گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کا روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے،روسی راہداری سے ایران،آذربائیجان اور دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے،اس کے ساتھ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائے کیونکہ ملک میں بڑھتی ہوئی گیس کی قلت کے مستقبل میں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے،اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ کے دباؤ کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا،ہم گزشتہ کئی سالوں سے امریکی من مانیوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا بے پناہ جانی و مانی نقصان برداشت کرچکے ہیں اب ملک و قوم میں مزید نقصان برداشت کرنے کی ہمت باقی نہیں رہی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجی معاملات میں بہتری لاتے ہوئے تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات استوار کیا جائیں۔ان خیالات کا اظہار روسی راہداری میں شمولیت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ضروری ہے کہ بغیر کسی دباؤ کے ڈنگ ٹپاؤ اقدامات کو ایک طرف رکھتے ہوئے لانگ ٹرم پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ روس اور چائنہ تیزی کرنے والے ملک ہیں ان دونوں کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اس سے جہاں پاکستان امریکی پریشر سے آزاد ہوگا وہاں ملکی ترقی میں حائل رکاؤٹیں بھی دور ہوں گی۔
